ابنا: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اومپورہ بڈگام میں ایک پر اسرار ہینڈ گرنیڈ دھماکے میں دکاندار اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا، سنیچر کی شب اومپورہ بڈگام میں ریلوے اسٹیشن بڈگام کے نزدیک ایک دکان کے باہر زور دار دھماکہ ہوا، اس واقعہ میں دکاندار غلام احمد وانی ولد عبدالخالق ساکن اومپورہ کے علاوہ اس کا بیٹا عمران احمد زخمی ہو گیا، اس موقعہ پر علاقہ میں افراتفری پھیل گئی اور اسی دوران پولیس کی ایک ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی۔
دونوں باپ بیٹے کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مذکورہ دکان دار اپنی دکان بند کرنے جارہا تھا، تاہم نامعلوم افراد اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہوئے، پولیس نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ یہ ہینڈ گرینیڈ دھماکہ کیوں کیا گیا اور اس کا مقصد کیا تھا، البتہ اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
.......
/169